امپورٹڈ حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کا ریکارڈ قائم کیا، پی ٹی آئی سینئر لیڈر نے بڑا الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے امپورٹڈ حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کا ریکارڈ قائم کیا،ضروری اشیاء کے افراط زر کی سطح 38.6 فیصد تک پہنچ گئی۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ وہ تمام صحافی جن کو تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی کی بے حد پریشانی تھی انہوں نے اس مہنگائی کے ریکارڈ پر کتنے پروگرام کئے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں