دس ارب کی چوری، ایف آئی اے کا پاکستان اسٹیل ملز کو نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے پاکستان اسٹیل مل کو 10ارب کی چوری کے معاملے پر نوٹس بھیج دیا، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں دس ارب روپے مالیت کے مواد کی چوری کے معاملے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا، تحقیقات کیلئے دو انکوائری رجسٹرڈ کر کے ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا گیا ہے،ایف آئی اے کی جانب سے اسٹیل ملز کو مراسلہ ارسال کیا گیا،

جس کے مطابق یکم جنوری 2018 تک تعینات رہنے والے ملازمین کے کوائف طلب کئے گئے ہیں،ایف آئی نے سکیورٹی، سپروائزر اسٹوریج سمیت دیگر اسٹاف کا ڈیٹا بھی مانگ لیا، اسٹیل مل کے خلاف درخواست گزار کا ریکارڈ بھی قلمبند کرنے، شواہد جمع کرنے کے بعد تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close