ایم کیو ایم پھر ناراض؟ مردم شماری میں ایم کیوایم کو اعتماد میں نہ لینے اور ایم کیو ایم کو نقصان پہنچانے کا الزام

کراچی(آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی مردم شماری پر آئندہ کا لائحہ عمل پیش کرے گی،اتوار کو اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے،

مردم شماری میں ایم کیوایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور ایم کیو ایم کو نقصان پہنچایا گیا،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی عدالتی احکامات پرعمل درآمد ہونا چاہیے، کراچی اور حیدرآباد کی سرکاری نوکریوں پرمقامی لوگوں کا حق ہے لیکن جعلی ڈومیسائل پر یہاں کی نوکریاں دوسروں کو دی جارہی ہیں، ایم کیوایم کراچی سمیت پورے سندھ کے مسائل کو اجاگر کر رہی ہے،وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم سے جو لوگ چلے گئے تھے آج وہ واپس آئے ہیں، ایم کیوایم کو چھوڑنے والوں کی سیاست صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں چھوٹی چھوٹی جماعتیں بنائی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی گارنٹی پرمعاہدے پہ دستخط کیے، تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ کیا مگر انہوں نے بھی کوئی وعدہ وفا نہیں کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close