لوہارگلی، لینڈ سلائیڈنگ سے گزرتے ہوئے گیس ٹینکر گہری کھائی میں جاگرا ، ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر جان بچائی، سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

مظفرآباد (آئی اےا عوان) مظفرآباد مانسہرہ ایبٹ آباد روڈپر لوہارگلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے گزرتے ہوئے گیس ٹینکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگرا ۔ڈرائیور عبدالستار نے چھلانگ لگا کر معجزانہ طور پراپنی جان بچالی جبکہ موقعہ پر موجود ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122 اور ریسکیو 15 کی ٹیمیں کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے قبل شہریوں نے ہسپتال منتقل کردیا ۔

مظفرآباد مانسہرہ ایبٹ آباد روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ مظفرآباد سے گڑھی حبیب اللہ،مانسہرہ ایبٹ آباد روڈ پر سفر کرنے والے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو کو مظفرآباد شہید گلی گڑھی حبیب اللہ روڈ پر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ شاہرات نے لوہار گلی روڈ کی جلد بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close