عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی، عمران خان کی نااہلی اس کے ماتھے پر لکھی جاچکی ہے

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی، اس کی نااہلی اس کے ماتھے پر لکھی ہے۔لندن میں خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ کوئی قانون یا عدالت عمران خان کو نااہلی سے نہیں بچا سکتا، نواز شریف بیٹے سے تنخواہ نہ لے کر نااہل ہے تو غیر مکیوں سے اربوں روپے لینے والا کیسے اہل ہو سکتا ہے۔سینییٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی طے ہو چکی ہے۔

 

اب مہینوں ، ہفتوں کی نہیں دنوں کی بات ہے۔خیال رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے دو بے نامی اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان اکاؤنٹس کے دستخط کنندہ ہیں اور یہ اکاؤنٹس عمران خان کی ہی درخواست پر 2011 میں کھولے گئے تھے۔مذکورہ اکاؤنٹس کو بیرون ملک سے فنڈز منگوانے کیلیے اسلام آباد کے نجی بینک میں کھلوائے گئے جبکہ ان اکاؤنٹس کو الیکشن کمیشن سے بھی چھپائے گئے۔ذرائع کے مطابق ایک اکاؤنٹ میں 8کروڑ سے زائد رقم باہر سے آئی جبکہ دوسرے اکاونٹ میں بیرون ملک سے 51ہزار ڈالر سے زائد کے فنڈز آئے۔ بے نامی اکاؤنٹس سے رقم پی ٹی آئی کے دوسرے اکاؤنٹس میں منتقلی ہوتی رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close