ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گرفتاریوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے۔ اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں، اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔

 

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردارہے۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردارہیں، جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close