ہفتہ وار چھٹی ختم، اب 14سے 16گھنٹے کام کرنا ہو گا، حکومت نے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) ہفتہ وار چھٹی ختم، اب 14سے 16گھنٹے کام کرنا ہو گا، حکومت نے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور گورننس کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف ہفتہ وار پنجاب حکومت اور وزراء کی کارکردگی رپورٹ لیں گے۔

 

پنجاب میں تحریک انصاف کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔عمران خان نے تمام وزراء کو 14سے16 گھنٹے کام کرنے اور ہفتہ وار چھٹی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close