وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے،گلشن حدید، ملیر ، ائیرپورٹ، شارع فیصل، گلستان جوہر اور گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے بادل کراچی کے شمال مشرقی حصے میں ہیں۔

 

 

کہیں معتدل اورکہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام 5 بجے تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 47 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، قائد آباد میں 43، جناح ٹرمینل پر 20 ملی میٹر بارش ہوئی، اولڈ ائیرپورٹ پر 9، فیصل بیس پر7 اور سعدی ٹاؤن میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close