پنجاب حکومت میں فیاض چوہان کی ذمہ داریاں چند ہی گھنٹوں بعد تبدیل

لاہور (پی این آئی)پنجاب حکومت میں فیاض الحسن چوہان کی ذمہ داریاں چند ہی گھنٹوں بعد تبدیل کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کی 21 رکنی کابینہ نے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فیاض الحسن چوہان کی ذمہ داریوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close