ممنوعہ فنڈنگ کیس ، عمران خان کے ہاتھ دودھ کی طرح صاف ہیں، سینئر پی ٹی آئی لیڈر نے گارنٹی دے دی

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہاتھ دودھ کی طرح صاف ہیں، آنے والا دور صرف تحریک انصاف کا ہے ،ملک کی تباہی اور بد حالی کی ذمہ داری آصف علی زرداری ، نواز شریف اور فضل الرحمان کی ہے ،

اس ٹولے نے ہمیشہ تخت اسلام آباد کی خواہش کی ہے لیکن اب تحریک انصاف انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی۔ہفتہ کو رہنماء پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آنے والا دور صرف تحریک انصاف کا ہے ، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے چوروں کے ٹولے کو چاروں شانے چت کر دیا ہے اور اب بھی اس ٹولے کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے اسلام کا نام لے کر ہمیشہ تخت اسلام آباد کی خواہش کی ہے ۔ ملک کی تباہی اور بد حالی کی ذمہ داری آصف علی زرداری ، نواز شریف اور فضل الرحمان کی ہے لیکن ہم ملک کا خزانہ اور وسائل لوٹنے والے ٹولے کی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close