صوبائی دارالحکومت زوردار دھماکے سے لرز اٹھا، عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ میں زور دار دھماکہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ہفتے کی رات کو زور دار دھماکے سے لرز گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع السادات مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا۔ جمعرات کی رات کو صوبائی دارالحکومت کی سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا، حملے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close