پی ٹی آئی رہنما پر حملہ، ہلاکتیں ہو گئیں، افسوسناک خبر

لوئر دیر(پی این آئی)لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہےتھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔

 

 

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اور لیویز اہلکار شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اےملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ملک لیاقت کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close