اداکارہ متھیرا کی زندگی میں بڑی تبدیلی، مکمل طور پر پردہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) ادکارہ متھیراشوبز انڈسٹری میں اپنے بے باک کام کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں تاہم اب انہوں نے خود کو مکمل ڈھانپ کر رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گزشتہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ متھیرا نے کہا کہ ”اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں ایسے کپڑے پہنوں گی جن سے پورا بدن ڈھکا رہے۔اب میں اپنی جلد کسی کو نہیں دکھاؤں گی۔

 

 

“اداکارہ متھیرا نے اس انٹرویو میں نوجوان نسل کے منشیات کی لت میں مبتلا اور پارٹیوں کا رسیا ہونے پر بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں شراب نوشی اور منشیات کا استعمال عام بات ہو چکی ہے۔ نوجوانوں کی پارٹیوں میں منشیات بہت زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔ ان کے نزدیک یہ تفریح طبع کی چیزیں ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ نئی نسل شراب اور پارٹیوں پر وقت برباد کر رہی ہے۔میں نوجوانوں کو نصیحت کرنا چاہوں گی کہ وہ منشیات سے خود کو دور رکھیں اور اپنی پڑھائی اور کیریئر پر توجہ مرکوز کریں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close