آرمی چیف کا جلد قرض کے لیے سعودی اور اماراتی حکام سے رابطہ

اسلام آباد (پی این آئی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے گفتگو میں آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب

وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا تھا اور جلد قرض کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔اس سے قبل گزشتہ دنوں پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے کہا تھا کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 24 اگست کو متوقع ہے جس میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close