مون سون کے نئے اسپیل کی انٹری ، تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی)مون سون کے نئے اسپیل کی انٹری، تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم آج سے سندھ پر اثرانداز ہونے کی پیش گوئی ۔ ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی پر دو سسٹم مزید بارشیں لارہے ہیں، 9 اگست یعنی ہفتے کو شروع ہونے والے اس سلسلہ میں درمیانی اور تیز بارشیں متوقع ہیں،

پھر 11سے 15اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔آج جمعه کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ، شمال اورمشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران سندھ کے مشرقی اضلاع، جنوب مشرقی بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرموسلادھاربارش بھی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ، شمال اورمشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی/جنوبی پنجاب، اسلام آباد، جنوبی بلوچستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close