کاروباری برادری کا دباؤ کام کر گیا، حکومت نے بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکسڈ سیلز ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت خزانہ کا بجلی بلوں پر فکس ٹیکس سے متعلق بیان سامنے آگیا ہے، حکومت نے بجلی کے بلوں پر ایک سال کیلئے فکسڈ ٹیکس تاجروں کے مطالبے پرموخر کیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاجروں اور دکانداروں کے بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس کی وصولی ایک سال کیلئے موخر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر ایک سال کیلئے فکسڈ ٹیکس تاجروں کے مطالبے پرموخر کیا۔

اس حوالے سے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکسڈ سیلز ٹیکس ایک سال کیلئے موخرہوگیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور خرم دستگیر نے تاجر نمائندوں کے ہمراہ بجلی بل پرفکسڈ ٹیکس موخر کرنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجروں نے شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close