عمران خان نے عثمان بزدار کو پنجاب میں اہم ترین ذمہ داری دے دی، ق لیگ کے دس ارکان میں مایوسی پھیلنے لگی، شجاعت گروپ کا پرویز الہٰی گروپ سے رابطہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ایک بار پھر عثمان بزدار کو اہم ترین ذمہ داری دیتے ہوئے پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کابینہ میں سے ق لیگ کو بالکل فارغ کر دیا گیا ہے اور ق لیگ کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ان کی اپنی پارٹی کا کوئی بھی رکن بطور وزیر شامل نہیں کیا گیا۔ کابینہ کے ارکان کی فہرست سابق وزیر اعظم عمران خان نے تیار کی ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ پنجاب کی 18 رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو شامل کیا گیا، پہلے مرحلے میں مسلم لیگ قائد اعظم کا کابینہ میں ایک رکن بھی شامل نہیں، عمران خان کی جانب سے سے گزشتہ رات کابینہ کی لسٹ پنجاب قیادت کو موصول ہوئی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کابینہ میں مسلم لیگ ق کے پاس دو وزارتیں تھیں ، نئی کابینہ میں کوئی نہیں،

مسلم لیگ ق کے 10 ارکان اسمبلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس دوران چودھری شجاعت کیمپ نے ق لیگ کے ارکان اسمبلی سے دوبارہ رابطہ کرلیاہےاور واضح کیا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر واپس آجائیں، دس ارکان اسمبلی واپسی کا اشارہ دیں تو دوبارہ معاملات کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے، آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے ساتھ دوبارہ بیٹھا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close