مسلمانان عالم کے لیے خوشخبری، خانہ کعبہ سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

مکہ مکرمہ (پی این آئی) مسلمانان عالم کے لیے حجاز مقدس سے بڑی خوشخبری آئی ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف سے ڈھائی سال بعد حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور اب زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے اور مقام ملتزم (خانہ کعبہ کا اونچا دروازہ) پر دعائیں بھی کر سکیں گے۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔ اس حوالے سے سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

یہ بات اہم ہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت عارضی بیریئرز لگائے گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close