پی ٹی آئی کے چار ارکان کی جانب سے استعفے نہ دیئے جانے کا انکشاف، کون کون شامل ہے؟

اسلام آباد(آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے چار ارکان صالح محمد ، مہرغلام محمد لالی ، غلام بی بی بھروانہ اور محمد میاں سومرو کی جانب سے استعفے نہ دیئے جانے کا انکشاف کر دیا۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی صدارت میں ہوا،

اسپیکر نے اسمبلی سے چھٹی لئے بغیر مسلسل چالیس غیر حاضریاں کرنے والے ارکان اسمبلی کے ناموں کا اعلان کیا اور صالح محمد ، مہرغلام محمد لالی ، غلام بی بی بھروانہ اور محمد میاں سومرو نے لیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ اسمبلی کے ممبران تھے جنہوں نے استعفیٰ بھی نہیں دیا اور ان کا استعفیٰ بھی اسمبلی کو موصول نہیں ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close