حالات سے تنگ نوجوان نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، بھوک کی ستائی خاتون کی نہر میں چھلانگ

فیصل آباد (آئی این پی )حالات سے تنگ نوجوان نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ بھوک کی ستائی خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی والدہ کی وفات پر بیٹی اورگھریلوجھگڑے پرشہری نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش‘ریسکیو1122نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ ملت روڈ پر واقع نورپورایک میناروالی مسجد کے قریب رہائشی 27سالہ نوجوان رضوان ولد رمضان نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

جبکہ ڈی ٹائپ کالونی کی رہائشی 60سالہ خاتون نسیم اخترزوجہ مرزا افضل کریم نے بھوک اورافلاس سے تنگ آکر سمندری روڈ پر نہر میں چھلانگ لگا دی تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے خاتون کو نہر سے نکالا تومعلوم ہو اکہ مہنگائی سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا اور اس نے دوروزسے کچھ نہیں کھایا تھا جس پر ریسکیو ٹیم نے خاتون کو کھانا کھلایا اور پھٹے ہوئے کپڑے بھی تبدیل کروائے گئیعلاوہ ازیں 364گ ب کی رہائشی 28سالہ مصباح زوجہ عابد کی شادی 39گ ب میں ہوئی تھی اورگزشتہ دنوں اسکی والدہ کا انتقال ہوگیا تووہ والدہ کی وفات کا صدمہ برداشت نہیں کر سکی اورگندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اور جھنگ روڈ پر واقع گلفشاں کالونی میں گھریلو حالات سے تنگ آکر ادھیڑعمر شخص شہزاد نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close