عمران خان کے ساتھ کیا سلوک کریں؟ نواز شریف نے اتحادی حکومت کو لائن آف ایکشن تجویز کر دی

لندن (آئی این پی )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکومت سے کہا ہے کہ اس فتنے کی فتنہ بازی ہمیشہ کے لیے ختم کریں، قانون اورآئین کے مطابق فورا ایکشن لیں،’وقت آئے گا جب ثاقب نثار کو سوالوں کا جواب دینا پڑے گا،عمران خان کا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ اور منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی ہے،عمران خان نے پاکستان کی معیشت، معاشرہ اور سیاست تباہ کر کے رکھ دی۔

منگل کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد آیا ہے، مکمل ثبوت اور حقائق کے ساتھ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا ہے، ہمارے زمانے میں واٹس اپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی، جے آئی ٹی نے فٹا فٹ آنکھ جھپکتے ہی اپنی جعلی رپورٹ بنادی تھی جب کہ فارن فنڈنگ کیس کی 8 سال تفتیش ہوچکی ہے، سب کچھ سامنے آیا ہے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ قوم کو درس دیتا تھا کہ دیانت دار اور ایماندار ہوں، چوری نہیں کرتا، عمران خان کا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ثابت ہوگیا ہے، سب سے بڑی تاریخ کی چوری ثابت ہوگئی ہے، سب سے بڑی منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی ہے، یہ کہتا ہے تھوڑی سی منی لانڈرنگ کرلی تو کیا ہوا، اس کو پتہ تھا کہ اس نے بہت بڑی منی لانڈرنگ کی ہوئی ہے، اس لیے بار بار کہتا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دے۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ تھا اس نے پاکستان کی سب سے بڑی چوری اور سب سے بڑا ڈاکا ڈالا ہوا ہے، اس کو نظر آرہا تھا کہ فیصلے سے کچھ آئیگا، آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن کی 8 سالہ تفیتش کی روشنی میں یہ سب کچھ سامنے آیا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر ملکیوں سے پیسا لیا، غیر ملکیوں سے پیسا لیں گے تو غیر ملکی ایجنڈا ہی نافذ کریں گے، عمران خان نے پاکستان کی معیشت، معاشرہ اور سیاست تباہ کر کے رکھ دی، ہمارے دور میں معیشت بہتر ہورہی تھی، دن بدن ترقی ہو رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بیرونی ایجنڈے پر تھا، اس رپورٹ کے بعد کوئی شک باقی نہیں رہا، عمران خان غیر ملکی ایجنڈے کو پاکستان میں نافذ کرنیکی کوشش کر رہا تھا، الیکشن کمیشن کی رپورٹ کوئی چھوٹی موٹی رپورٹ نہیں، مجھے ایسی چیز پر نکال دیا گیا جو سمجھ نہیں آتی کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، تنخواہ بنتی تھی جو چند لاکھ تھی، میں نے نہیں لی، میرا بیٹا ہے میں تنخواہ لوں یا نہ لوں، اس پر مجھے نکال دیا، وزیراعظم کو نکال دیا، پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے، قوم اس بات کا نوٹس لے، جو ظلم اس شخص نے کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار عمران خان کے ساتھ مل کر ظلم کرگئے ہیں، ثاقب نثار نے اس شخص کو جعلی صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا، جعلی کاغذوں پر دیا، ثاقب نثار کی آڈیو کلپ ہے،جس نے نہیں سنی وہ سن لے، ثاقب نثار نے کہا کہ مریم نواز اور نوازشریف کو سزا دینی ہے اور عمران خان کو لانا ہے، ثاقب نثار نیکہا عمران خان کو لانا ہے، ان کو جیلوں میں ڈالنا ہے، یہ ہمارا ایجنڈا ہے، ثاقب نثار نے نیب کو حکم دیا کہ مریم نواز اور نوازشریف کے خلاف مقدمہ جلد نمٹائیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں سسیلین مافیا کہا گیا، ہمیں گاڈ فادر کے القابات سے نوازا گیا، مانیٹرنگ جج لگا دیا گیا کہ نوازشریف کو فلاں تاریخ تک سزا دیں، کہا گیا کہ نواز شریف کو 2018 کے الیکشن سے پہلے سزا ملنی چاہیے، نواز شریف 2018 کے الیکشن فیلڈ میں نہ ہو، ان کی پارٹی دوبارہ کامیاب نہ ہو، وقت آئے گا جب ثاقب نثار کو ان سوالوں کا جواب دینا پڑے گا، جسٹس عظمت شیخ کو جواب دینا پڑیگا کہ کیسے واٹس اپ پر جے آئی ٹی بنائی، کھوسہ صاحب کو بھی اس بات کا جواب دینا پڑے گا،کھوسہ صاحب نے عمران خان سے کہا کہ کیوں سڑکوں پر پھرتے ہو، ہمارے پاس آ، آ ہمارے پاس اپنا کیس لیکر آ ہم فیصلہ سنائیں گے، یہ حد ہوتی ناانصافیوں کی، ظلم کی اور زیادتیوں کی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے سات ظلم زیادتی کرتیکرتے پاکستان کو ڈبو دیا، پاکستان کو تباہ ہ برباد کردیا، پاکستان کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا ہے جہاں پاکستان کو اپنے پا ں پر کھڑا کرنا مشکل ہو رہا ہے، پاکستان کی معیشت کا پچھلے چار سال میں وہ حال کردیا ہے کہ اس کو وینٹی لیٹر پر لے آئے، معیشت کو آج دوبارہ سانس بحال کرنے میں مشکل ہو رہی ہے، لوگوں کی مہنگائی میں کمر ٹوٹ گئی ہے، چار سال سیکمر توڑ تسلسل چل رہا ہے جو بند ہونیکا نام ہی لیتا۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں یہ سب چیزیں پاکستان کے لیے زیادتی ہے، میں پر زور الفاظ میں حکومت اور سیاسی پارٹیوں کو کہوں گا اس فتنے کا جائزہ لیں، اس فتنے کی فتنہ بازی ہمیشہ کے لیے ختم کریں، جو قانون اور آئین کے مطابق اس کے خلاف ایکشن ہے وہ فورا لیں، اس نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، اس نے ہمارے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، ہماری قوم کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، یہ کوئی خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان میں آیا تھا جس پر عملدرآمد کر رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میئرلندن کے الیکشن میں صادق صاحب کی مددکے بجائے گولڈ اسمتھ کی مدد کی، یہ بندہ اس سے زیادہ فارن ایجنڈا امپلیمنٹ کر رہا ہے، اس سے زیادہ کیا ثبوت ہوسکتا ہیکہ اسمتھ کا جس کمیونٹی سے تعلق ہے وہ آپ جانتے ہیں، میں اپنے منہ سے اب کیا کہوں یہ بندہ پاکستان کے لیے انتہائی خطرناک ہے،جتنی جلدی اس بندے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close