معاون برائے اطلاعات چوہدری رفیق نیئر کا بلوچستان میں فوجی شہدا کے لیے رنج و غم کا اظہار

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز کارپوریشن و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں افواج پاکستان کے اعلیٰ افسران و جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے انسانیت کی خدمت اور سیلاب زدگان کی مدد کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،آزاد کشمیر کے دو بہادر سپوت میجر جنرل امجد حنیف،میجر طلحہ اور دیگر افسران کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی سربلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close