سپریم کورٹ میں ڈکلریشن منظور ہوگئی تو تحریک انصاف تحلیل ہوجائیگی، خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ڈیکلریشن منظور ہوگئی تو پی ٹی آئی پارٹی تحلیل ہوجائے گی، قانون کہتا ہے حکومت کسی جماعت کی فارن فنڈنگ کے فیصلے پر مطمئن ہو تو کارروائی کرسکتی ہے۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی ڈیکلریشن سپریم کورٹ کو بھیجی جائے گی، اگر ڈیکلریشن سپریم کورٹ میں منظور ہوگئی تو پارٹی تحلیل ہوجائے گی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ قانون کہتا ہے حکومت کسی جماعت کی فارن فنڈنگ کے فیصلے پر مطمئن ہو تو کارروائی کرسکتی ہے۔ اسی طرح وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہوچکا ہے، آئینی ادارہ نے عمران خان کو چور ڈکلیئر کر دیا ہے خیرات اور مریضوں کے نام پر پیسہ جمع کرکے سیاست پر لگایا گیا۔فیصلے میں عمران کے بیان حلفی کو بھی غلط قرار دیا گیا۔ فتنہ خان اس فیصلے کی روشنی میں مستند جھوٹا انسان ہے۔ اسی طرح حکومت نے پی ٹی آئی اور عمران خان پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی اور عمران خان کی تاحیات نااہلی سے متعلق بھی دیکھا جائے گا، مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کا فل بنچ معاملے کی سماعت کرے۔وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثناءاللہ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ وفاقی وزیر رانا ثناءااللہ نے کہا کہ آج ایک آئینی ادارہ نے عمران خان کو چور ڈکلیئر کر دیا ہے، پی ٹی آئی کے سربراہ نے خیرات کا پیسہ سیاست کیلئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج جو فیصلہ آیا ہے عمران خان کو قوم سے معافی مانگ کر مستعفی ہونا چاہئے۔

 

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کو الیکشن کمیشن کو اخراجات، آمدن اور ذرائع بتانا ہوتے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے اکائونٹس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی کے سربراہ کی منی ٹریل ان کے بیانیہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ ہمارے شہیدوں اور قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کے صدقے ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرے، بلوچستان سمیت ملک میں سیلاب میں گھرے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close