کورکمانڈر کوئٹہ کےہیلی کاپٹرکاملبہ مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار کی پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کے مطابق پولیس حکام کو کور کمانڈر کوئٹہ کے حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔جنگ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی بتایا ہے مذکورہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنہوں کے مزار کے قریب

موسیٰ گوٹھ کے قریب واقع پہاڑ سے ملا ہے۔ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، جس کے بکھرنے والے ملبے سے 2 لاشیں مل گئی ہیں، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا ہے جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 افسران سوار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close