عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا، 13 بینک اکاؤنٹس چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا متفقہ فیصلہ سنا دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ تین رکنی بنچ کا متفقہ فیصلہ ہے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈیکلیریشن جمع کرایا۔ سربراہ تحریک انصاف نے سال 2008 سے2013 تک غلط ڈیکلریشن دیئے۔ 13 بنک اکاونٹس چھپانا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔ فیصلے کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز وصول کئے جن کو مخفی رکھا گیا، 13 بینک اکاونٹس بھی چھپائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہاکہ پی ٹی آئی نے امریکہ سے ایل ایل سی سے فنڈنگ لی۔ کمیشن مطمئن ہوگیا کہ مختلف کمپنیوں سے ممنوعہ فنڈنگ لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے شروع میں 8 اکاونٹس کی تصدیق کی۔ تحریک انصاف نے عارف نقوی سے فنڈز لیے۔ پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں سے فنڈز لیے اور 8 اکائونٹس کو اون کیا جبکہ تحریک انصاف نے 13 اکائونٹس پوشیدہ رکھے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ابراج گروپ، آئی پی آئی اور یوایس آئی سے لی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں