چوہدری شجاعت حسین کا الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما چودھری شجاعت حسین نے پارٹی صدارت سے فراغت کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع مسلم لیگ (ق)کے مطابق چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی ہماری ہے ، تھی اور رہے گی، کامل علی آغا کو بتائیں گے کس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں۔

 

 

دریں اثنا چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ق)کے مستقبل کے حوالے سے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کر دی جس کے دوران کامل علی آغا کی زیرصدارت سی ای سی میں ہوئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھاکہ پارٹی کے لئے ہماری قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا، مشاورت کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر اہم فیصلے کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں