لاہور/کراچی(آئی این پی)صدرآل پاکستان انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ بلوں پر جبری ٹیکس کسی صورت جمع نہیں کرائیں گے، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ 150یونٹ والے پر کوئی احسان نہیں اس پر تو ٹیکس ہی معاف ہے ملک بھر میں سیل ٹیکس لگے بل جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوں میں لگائے گئے جبری سیل ٹیکس کے قانون کو واپس لے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا امپورٹرز فارمولہ ناکام ہوچکا اب واپڈاکی تمام کمپنیاں سیل ٹیکس کی رقم نکال کر نئے بل بھیجیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں