دکاندار جن کا بجلی کا ماہانہ بل کتنے یونٹ سے کم ہو وہ ٹیکس نہیں دیں گے؟ مفتاح اسماعیل نے مریم نواز کے مطالبے کا جواب دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکمران جماعت مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے بلایا تھا اور ہدایت کی ہے کہ چھوٹے تاجروں کو نئے ٹیکس لا پر مطمئن کریں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کیمطابق ایسے دکاندار جن کا بل 150یونٹ سے کم ہووہ ٹیکس سے مستثنی ہوں گے،

انہوں نے کہاکہ ایسے دکاندار جوایف بی آرمیں رجسٹرڈ نہیں انہیں 3ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا، جوٹیکس ادا کیا جائیگا وہ حتمی ہوگا،وزیر خزانہ نے کہاکہ اس کے بعد دکانداروں کو نہ ٹیکس کا نوٹس آئے گا اورنہ ہی ایف بی آرافسران دکانوں کے چکرلگائیں گے،وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میں(آج) تاجروں کو اس حوالے سے مطمئن کروں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں