بجلی کے بل پر عائد ٹیکس واپس لیا جائے، مریم نواز نے اپنے ہی وزیر خزانہ سے اپیل کر دی

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ہی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل بھائی ! بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں، اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ مفتاح بھائی ! بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر پریشان ہیں، شکوہ کر رہے ہیں، امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے،

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل سے سے ابھی بات ہوئی، انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ وہ کل تاجروں کے ساتھ بیٹھیں گے اور ان کو مکمل طور پر مطمئن کرنے کا حل نکالیں گے، انشا اللہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close