مظفرآباد اور نواحی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی پھیلادی، ندی نالے بپھر گئے، سڑکیں تالاب بن گئیں ، کالج کی بس سیلابی ریلے میں پھنس گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور نواحی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی پھیلادی ندی نالے بپھر گئے سیلابی سڑکیں تالاب بن گئیں متعدد شاہراہیں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے باعث بند ہوگئیں۔

مظفرآباد میں انٹر نیٹ اور اے ٹی ایم سروس بھی کئی گھنٹے معطل رہی مظفرآباد شہر میں گوجرہ بائی روڈ پر پنجاب کالج کی بس سیلابی ریلے میں پھنس گئی جسے المطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور مرکزی سییرت کمیٹی کے رضاکاروں نے محکمہ شاہرات اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے روڈمشینری کے ذریعہ بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ۔

اندرون شہر مختلف مقامات پر بارش کاپانی اور ملبہ شہریوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان تباہ ہوگیا المطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور مرکزی سیرت کمیٹی کے رضا کاروں نے مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر عتیق احمد کیانی کی قیادت میں سڑکیں بحال کرنے اور شہریوں کے گھر کو سیلابی ریلوں کی تبائی سے بچانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں

مظفرآباد مانسہرہ ایبٹ آباد روڈ لوہار گلی کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے مظفرآباد،ہٹیاں بالا،نیلم سمیت دیگر علاقوں میں متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں