کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، پنجاب حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا دورہ لاہور موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ ہوا،احساس پروگرام کے حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی، یہ پروگرام پہلے کی طرح شروع کیا جائے گا،کم آمدن والے افراد کے لئے پنجاب راشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کی بڑھتی آبادی اور دیگر معاملات کے لئے راوی ریور پراجیکٹ بڑا اہم منصوبہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ جمعہ کے روز سپیکر کا بھی الیکشن ہے ،حکمران اتحاد کے امیدوار سبطین خان سپیکر منتخب ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ مخالفین ایسی باتیں کر رہے ہیں جن کا نہ سر ہے نہ پیر ،آصف زرداری اور رانا ثنا جیسے لوگ ہوں تو (ن) لیگ کو دشمن کی ضرورت نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حمزہ شہباز 100 دن خیراتی وزیر اعلی رہے ،انہوں نے وہ وہ غلط کام کئے جس کی مثال نہیں ،عوام انہیںمسترد کر چکے ہیں، اب پاکستان کی عوام کا اگلا ہدف عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی حکومت بھی مہمان ہے ۔ ان کی حکومت میں ڈالر میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ،مہنگائی کا طوفان ہے مگر ان کی توجہ اپنے کیسز بند کرنے پر مرکوز ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا کیس فارن فنڈنگ کانہیں ممنوعہ فنڈنگ کاکیس ہے ،انہیں چیلنج کرتا ہوں تحریک انصاف کو نہ بھارت سے نہ اسرائیل سے کوئی فنڈنگ آئی البتہ آپ کے بھارت سے بھی تعلقات ہیں اور اسرائیل کے دورے بھی کر کے آئے ،اسامہ بن لادن سے جو پیسے لیتے رہے وہ کیا جائز پیسہ تھا۔

 

ان کے اپنے پیسوں کا حساب موجود نہیں ، کیا یہ آسمان سے اتری ہوئی مخلوق ہیں کہ الیکشن کمیشن نے صرف تحریک انصاف کا کیس سنا،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ سے لاڈلوں والا سلوک نہ کرے۔انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے،(ن) لیگ کو بھاگنے نہیں دیں گے ،ہم نے اپنا حساب دیا ہے آپ بھی اپنا حساب دیں ،ان کے اکائونٹس میں نہ شناختی کارڈ موجود ہیں نہ دینے والے کا نام ہے ، اب اس میں شایدقطری خط آئے گایا دیکھتے ہیں اس میں کون سا خط آتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close