چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی پاکستان کی مدد نہ کی 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین، دبئی، قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج آیا۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی موقف ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی اسے چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ معاشی طور پر ملک جام ہو گیا ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل پر فکسڈ ٹیکس نہیں دے سکتے۔اْنہوں نے کہا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں