وسیم اکرم نے میرپور رائلز کشمیر پریمیئر لیگ کا چیمپیئن بنانے، چیئرمین عبدالواجد کا ایونٹ سے قبل مزید سرپرائز دینے کا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) لیجنڈری کرکٹراورمیر پور رائلز کے مینٹور وسیم اکرم نے میرپور رائلز کشمیر پریمیئر لیگ کا چیمپیئن بنانے اور چیئرمین عبدالواجد نے شائقین کرکٹ کو ایونٹ سے قبل مزید سرپرائز دینے کا دعویٰ کیا ہے ۔ لیجنڈری کرکٹر اور میرپور رائلز کے مینٹور وسیم اکرم کشمیر پریمیئرلیگ سیزن ٹو کے بڑے محرکہ میں بڑی کامیابیاں سمیٹنے کیلئے پرجوش ہیں۔ شہر قائد کراچی
میں میرپور رائلز کے چیئرمین عبدالواجد سے ملاقات کے دوران مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میرپور رائلز کی ٹیم اس بار مختلف انداز میں نظر آئے گی۔


کے پی ایل ایونٹ میں شریک تمام ٹیم اچھی ہیں کوشش ہوگی کہ میرپور رائلز کو چیمپئن بنوائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے مستقبل میں پرائم اسپورٹس اکیڈمی کے ساتھ مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے بہترین کرکٹرز کو نہ صرف کے پی ایل تھری میں کھیلنے کا موقع دیں گے بلکہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے بھی تیار کریں گے۔اس موقع پر میرپور رائلز کے چیئرمین عبدالواجد نے کہا۔۔

وسیم اکرم جیسے لیجنڈری کرکٹر کے ساتھ ہونے سے ہماری ٹیم کو فائدہ ہوگا۔۔ کے پی ایل سیزن ٹو میں میرپور کی ٹیم وسیم اکرم کی موجودگی میں رائل ٹیم بنے گی۔۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کیلیے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔۔ شائقین کو ایونٹ سے قبل مزید سرپرائز دیں گےسیزن ٹو کے بعد ٹیلنٹ ہنٹ کا بھی اعلان کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close