لاہور ( پی این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیخلاف دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے درخوست دائر کی گئی تھی۔ مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے ۔اسپیکر الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ ا سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے۔ اور عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق ) کے متفقہ امیدوار سبطین خان 185ووٹ لیکر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے محمد سبطین خان 1958 میں ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1982 میں پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان اب تک چار مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں ۔ 1990 سے 1993کی اسمبلی میں وزیر جیل خانہ جات کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں