پاکستان میں پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کتنا بڑا اضافہ ہو گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) تیل کی پیدوار بڑھانے کی توقعات کم ہونے پر تیل کی قیمتوں میں تقریباَ 3 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہو گیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوپیک پلس کے آئندہ اجلاس میں گروپ کی جانب سے تیل کی پیدوار بڑھانے کی توقعات کم ہونے پر جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریبا 3 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہو گیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

 

برنٹ خام تیل کے ستمبر کے سودوں میں 2.79 ڈالر ، یا 2.6 فیصد اضافہ ہوا۔ستمبر کے سودوں کی قیمت 109.93 ڈالر بی بیرل ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی یونائیٹڈ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.79 ڈالر یا 3 فیصد بڑھ کر 99.21 فی بیرل ہو گئی۔دوسری جانب بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر92 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں پٹرالیم مصنوعات کی درآمدات پر18.74 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو مالی سال 2021 کے مقابلہ میں 92 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 9.74 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مئی کے مقابلہ میں جون کے مہینہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر109 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.386 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں بڑھ کر2.893 ارب ڈالرہوگیا۔

 

جون میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر136 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ سال جون میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.223 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جورواں سال جون میں بڑھ کر2.893 ارب ڈالرہوگیا، واضح رہے کہ مالی سال 2022 میں ملکی درآمدات کامجموعی حجم 72.048 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 33 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں ملکی درآمدات کاحجم 54.27 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close