پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی پی ٹی آئی کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے 97 ارب روپے کے فنڈز پی ٹی آئی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت ٹکٹ ہولڈروں کے حلقوں میں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ س سے قبل مذکورہ فنڈز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت ٹکٹ ہولڈروں کے حلقوں میں دئیے جانے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے اراکین قومی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں کو بیس بیس کروڑ روپے جبکہ اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں کو دس دس کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔ 97 ارب روپے کے یہ فنڈز رواں مالی سال کے پہلے کواٹر کی مد میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close