موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ اہم اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون کی شدید بارشوں سے شہری تعلیمی اداروں کے کھلنے کے حوالے سے شکوک وشبہات کا شکار ہیں لیکن محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے خاتمے سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھلیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی بروز اتوار کو ختم ہورہی ہیں، فی الحال اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔۔۔۔۔

کراچی (پی این آئی) سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون کی شدید بارشوں سے شہری تعلیمی اداروں کے کھلنے کے حوالے سے شکوک وشبہات کا شکار ہیں لیکن محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے خاتمے سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close