ایک پارٹی کے لئے 15 سیٹوں کا عندیہ، چیف الیکشن کمشنر نے کیا کہا تھا؟

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ کسی ایک پارٹی کے لئے 15 سیٹوں کا عندیہ دینے سے منسوب یہ بیان کومکمل جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کے پاس کوئی غیب کا علم نہیں ہے جس سے وہ ایسی پیشنگوئی کر سکیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے ترجمان نے جمعہ کو جاری اعلامیہ میں واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ منسوب یہ بیان کہ انہوں نے کسی ایک پارٹی کے لئے 15 سیٹوں کا عندیہ دیا مکمل جھوٹ ہے ۔ان کے پاس کوئی غیب کا علم یا کوئی اور ایسا علم نہیں ہے جس سے وہ ایسی پیشن گوئی کر سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close