حمزہ شہباز نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہونے والے الیکشن کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔جمعہ کوحمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے دوران بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کیے گئے تھے تا کہ پتا چل سکے ووٹ کس کو کاسٹ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کو آج ہفتہ کو کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست دی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے سبطین خان کی کامیابی کا اعلان کیا۔ پینل آف چیئرمین کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے سبطین خان ایوان کے نئے کسٹوڈین ہوں گے۔نتائج کے مطابق اسپیکر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 364 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے سبطین خان 185 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو 175 ووٹ ملے، 4 ووٹ مسترد ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں