جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب آزاد کشمیر کے پہلے نشان حیدر کیپٹن سرور شہید کے نام

ہٹیاں بالا (پی آئی ڈی) جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب آزاد کشمیر کے پہلے نشان حیدر کیپٹن سرور شہید کے نام۔ لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شاندار تقریب۔

آزادکشمیرکے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ، بریگیڈئیر مہتاب ادریس،بریگیڈئیر اسدسلیم، سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، کرنل احمد، آرگنائزر جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول سید ذیشان حیدر،فرید خان، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحما ن، ڈی آئی جی پولیس راجہ شہر یار سکندر،ڈی آئی جی طاہر محمود قریشی سمیت شہداء کی فیملیز اور سول و عسکری شخصیات کی شرکت۔ تقریب میں فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور سماں باندھ دیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہید راجہ ثاقب منیر کے ننھے فرزند کامل ثاقب نے بطورخاص مہمان شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کہاکہ کیپٹن سرور شہیدنے وطن کیلئے اپنی جان کی عظیم قربانی پیش کر کے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ آج ہم اس فیسٹیول میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موجود ہیں۔ دیوان علی خان چغتائی نے کہاکہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر وطن کے دفاع پر مامور افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وہ دن دور نہیں جب یہ خونی لکیر ختم ہو گی۔ انہوں نے شاندار ٹورازم فیسٹیول کروانے پر ایونٹ کے آرگنائزر سید ذیشان حیدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس فیسٹیول کے انعقاد سے جہلم ویلی میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کیپٹن سرور شہید کا یوم شہادت بھرپور طریقے سے منانے پر وزیراعظم آزادکشمیرکا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ آج کی تقریب کے ہمارے خاص مہمان شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کے بیٹے کامل ثاقب ہیں،انہیں یہاں ویلکم کرتا ہوں اور ان کے والد کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے کہاکہ کیپٹن سرور شہید نے جرات و بہادری کی لازوال داستان رقم کی، دفاع وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایل او سی پر بسنے والے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ وطن عزیز کے محافظوں کی قربانیوں کو خراج تحسین عقیدت کرتا ہوں۔چیف سیکرٹری نے کہاکہ آزادکشمیر قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے، جہلم ویلی کا قدرتی حسن سیاحوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے۔
چیف سیکرٹری نے فیسٹیول کے منتظمین کو بھی مبارکباد دی۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے بریگیڈیئر مہتاب ادریس نے کہاکہ 28 جولائی کے تاریخی دن پاک آ رمی کے بہادر سپوت نے ایک ایسی تاریخ رقم کی جو ہمارے لیے مشعل راہ بن گئی، کیپٹن سرور شہید کا تعلق اسی رجمنٹ سے تھا جس رجمنٹ سے میرا تعلق ہے۔ ہمہ وقت اپنے وطن کیلئے ڈٹ کر کھڑے افواج پاکستان کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کے آرگنائزر سید ذیشان حیدر نے اختتامی تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں اور فیسٹیول کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کرنے پر انتظامیہ پولیس اور تمام محکمہ جات اور عوام علاقہ جہلم ویلی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے ویژن اور انکی سرپرستی میں جہلم ویلی میں سیاحت کے فروغ دینے کیلئے جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تاکہ ہماری اس انڈسٹری کو فروغ ملے اور لوگوں کو مقامی سطح پر روزگار میسر آئے۔ کمشنر مظفرآباد مسعودالرحما ن نے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹن سرور شہید نے چکوٹھی کے مقام پر ہمارے وطن کے دفاع کیلئے جام شہادت نوش کیا۔ ایل او سی سے پیغام دیتے ہیں کہ ہم اپنے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انشاء اللہ جلد ساراکشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔جہلم ویلی ٹور ازم فیسٹیول کا انعقاد سیاحت کے فروغ کے لیے میگا ایونٹ ہے جس پر اس ایونٹ کے چیف آرگنائزر ذیشان حیدر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بیٹے کامل ثاقب کو تقریب میں ویلکم کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close