صدر آزاد کشمیر نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن کی کنجی قرار دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (آئی اے اعوان) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسلئہ کشمیر کے پر امن حل کو جنوب مشرقی ایشیا میں امن کی کنجی قرار دیتے ہوئے مسلئہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی سے ڈومور کا مطالبہ کردیا ۔

ایوان صدر کشمیر ہاوس اسلام میں امریکی سفارت خانے میں تعینات پولیٹیکل سیکشن کی انچارج اینڈریا ہیلہر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہا ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی اور امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اگرچہ امریکہ نے پہلے بھی مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے دلچسپی لی ہے تاہم اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی ہے اور پاک،بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں انھوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو کہ پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکہ اورساری انٹرنیشنل کمیونٹی مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

اسلام آبادمیں امریکن ایمبیسی کی پولیٹیکل سیکشن کی انچارج اینڈریاہیلہر(Andrea Hillyer)(جو کہ ایک طویل عرصے سے پاکستان میں امریکن ایمبیسی میں پولیٹیکل سیکشن میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں اُن کی واشنگٹن روانگی سے قبل) سے ایک ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت نے 5اگست2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وہاں پر انسانی حقوق کی پامالی میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے اور یاسین ملک سمیت بہت سے حریت رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے۔ لہذاامریکہ اور انٹرنیشنل کمیونٹی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close