آزاد کشمیر، نکیال کے گوئی نالہ میں میاں بیوی ڈوب گئے، مقامی لوگوں نے جان بچا لی، جنڈروٹ نالے میں بارات پھنس گئی

نکیال (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں جاری مون سون کی بارشوں ، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نطام زندگی بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی انسانی زندگیوں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔ نکیال آزاد کشمیر کے گوئی نالہ میں میاں بیوی ڈوب گئے جنہیں مقامی لوگوں نے ریسکیو کرے بچالیا ۔نکیال جندورٹ کے مقام پر نالے شدید طغیانی کےدولہا اور باراتیوں سمیت سینکڑوں افراد پھنس گئے ۔

ذرائع کے مطابق نکیال سے تعلق رکھنے والا مدثر اپنی اہلیہ کے ہمراہ کوٹلی جاتے ہوئے گوئی کے مقام پر نالے میں آنے والی طغیانی میں بہہ گئے جنہیں علاقہ مکینوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر زندہ نکال لیا جنڈروٹ نالے میں طغیانی کے باعث دولہا سمیت باراتی اور علاقہ مکین پھنس گئے ۔ جنہیں کئی گھنٹوں نالے میں طغیانی کم ہونے ہونے کا انتظار کرنا پڑا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close