آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کے مشاورتی اجلاس میں پیش کی گئی مثبت تجاویز پر مرحلہ وار عملدرآمد شروع کر دیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور نمائندوں کے مشاورتی اجلاس میں پیش کی مثبت تجاویز پر مرحلہ وار عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے سیاسی قیادت کی تجویز پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے جاری پولنگ سکیم کے شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے پولنگ سکیم کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے نیا شیڈول جاری کردیا ہے

جس کے مطابق 3اگست 2022 تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے پاس پولنگ سکیم کے خلاف اعتراضات / اپیلز دائر کی جا سکیں گی جبکہ 6 اگست تک ان اعتراضات / اپیلوں کی سماعت اور فیصلہ جات کیے جائیں گی۔7اگست سے 12اگست تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اوران کی سماعت اور فیصلہ جات کیے جائیں گے۔ 13 اگست سے 16 جولائی تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران الیکشن کیشن کے فیصلہ جات کی روشنی میں حتمی مسودہ کی تیار ی کی جائیگی جبکہ17اگست2022کو حتمی پولنگ سکیم کی اشاعت کی جائیگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close