کون چیف الیکشن کمشنر پر ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنانے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)کون چیف الیکشن کمشنر پر ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنانے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ۔۔۔ سینئر صحافی سید طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم افراد کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کو کہا جا رہا ہے کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ ابھی جاری نہ کریں۔

 

 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ دینے سے نامعلوم افراد نے اس وجہ سے روکا ہے کہ کہیں ملک میں حالات مزید خراب نہ ہو جائیں۔ ادھر ادھر سے دبائوکی وجہ سے چیف صاحب بہت پریشان ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close