ٹی وی اینکر عمران ریاض کے ٹویٹر اکائونٹ سے مالی مدد کی درخواست کر دی گئی مگر کیوں؟ حقیقت سامنے آگئی

لاہور ( پی این آئی ) معروف اینکر عمران ریاض خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض نے فون کرکے آگاہ کیا کہ اُن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔عمران ریاض کو ٹویٹر پر 30 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔

انہوں نے اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ٹویٹر اکاؤنٹ آج ہیک کیا گیا ہے، مجھے اب اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں۔عمران ریاض نے کہا کہ میرے ٹویٹر اکاؤنٹ سے میسج کرکے لوگوں سے پیسے بھی مانگے جا رہے ہیں۔اکاؤنٹ سے کیے جانے والے ٹویٹس سے بھی میرا کوئی تعلق نہیں ہو گا۔عمران ریاض کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ایک ٹویٹ بھی کی گئی ہے جس میں لوگوں سے مالی مدد میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close