سیدہ طوبی انور کو مداح نے شادی کی پیشکش کر دی

کراچی (پی این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی و معروف میزبان عامر لیاقت کی دوسری سابق اہلیہ اداکارہ سیدہ طوبی انور کا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔اداکارہ طوبی انور کی جانب سے پہلی بار برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔طوبی انور نے اس برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور اسٹوریز پر شیئر بھی کی ہیں۔طوبی انور کی اس خوبصورت پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ناصرف ان کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں بلکہ انہیں ایک مداح نے کمنٹ باکس میں شادی کی پیشکش بھی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close