ایلون مسک کیساتھ افئیر کی خبریں، گوگل کے شریک بانی سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہان کا ردعمل آگیا

نیویارک (پی این آئی) گوگل کے شریک بانی سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہان نے ایلون مسک سے افیئر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی اخبار والسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹیسلا کے بانی اور نکول شاناہان کا مبینہ افیئر تھا۔اس رپورٹ پر اپنا ردعمل ٹوئٹر پر ظاہر کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا تھا کہ یہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ٹیسلا کے بانی کے مطابق وہ اب بھی سرگئی برن کے دوست ہیں اور ہم دونوں نے گزشتہ رات اکٹھے پارٹی کی تھی تاہم اب نکول شاناہان نے بھی ایلون مسک سے کسی بھی قسم کے افیئر کی تردید کی ہے۔

ڈیلی میل کو گوگل کے شریک بانی کی اہلیہ کے وکیل بریان فریڈ مین کی جانب سے وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے جواب میں ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ شاناہان اور ایلون مسک کے افیئر کی خبریں نہ صرف جھوٹ بلکہ ہتک آمیز بھی ہیں۔دوسری جانب سرگئی برن کے وکیل نے اخبار کی رپورٹ کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔واضح رہے کہ نکول شاناہان کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک وکیل ہیں اور ایک لیگل ٹیکنالوجی کمپنی کلیئر ایسسز آئی پی اور بیا ایکو فاؤنڈیشن کی بانی ہیں جبکہ سرگئی برن 95 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جو ایلون مسک کے بہت پرانے دوست ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close