پاکستان میں تیل سستا ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں، عالمی منڈی سے بُری خبر

واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان میں تیل سستا ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں، عالمی منڈی سے بُری خبر۔۔ پاکستان میں جہاں ڈالر کی قیمت بے قابو چل رہی ہے وہیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ، آج پھر سے خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.50 فیصد اضافہ ہواہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 98.72 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ، برطانوی خام تیل کی قیمت 1.18 فیصد مہنگی ہونے کے بعد 107.9 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں