گورنر راج کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تحریک عدم اعتماد کی دھمکی مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)گورنر راج کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تحریک عدم اعتماد کی دھمکی مل گئی۔۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پھر سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے وارننگ دیدی۔

 

رانا ثنا اللہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ عمران نہ ہم سے پنجاب واپس لے سکتا تھا نہ اس نے واپس لیا ہے، پرویز الٰہی عدلیہ کے فیصلے کے آپریشن کے نتیجے میں برسرِ اقتدار آئے، 186 اراکین کی کابینہ بنائی تو پھر ان کے خلاف کارروائی کرنے میں 1 مہینہ لگے گا، ورنہ دوسرے یا تیسرے دن ہم تحریک عدم اعتماد پر غور کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close