پیٹرول 150روپے میں ملے گا اگر۔۔ سینیٹر نے تجویز دیدی

لاہور (پی این آئی) سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ ڈالر کا موجودہ ریٹ اس وقت 219 روپے ہونا چاہئے۔ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے ڈالر کے نرخ بڑھے۔سینیٹر دنیش کمار نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں ایک شخص سے پانچ لاکھ ڈالر پکڑے گئے ہیں۔تین بارڈرز بند کردیں ڈالر خود بخود نیچے آ جائے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے تیل کی درآمد کی جائے تو پاکستان میں پٹرول 150 روپے میں ملے گا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہ ایران سے تیل لایا گیا تو ہماری صوبائی قیادت متاثر ہو گی۔ایک رات میں اہم لوگ 5 کروڑ روپے اکٹھے کرتے ہیں۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکمران اوراپوزیشن اپنی اپنی کرسیاں بچانے میں مصروف انہیں ڈالر وپٹرول کی قیمتوں وقرضوں میں اضافے سے کوئی سروکار نہیں۔بلوچستا ن وصوبائی دارالحکومت کے دیرینہ سلگتے مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو سنجیدگی واخلاص کا مظاہرہ کرنا ہوگابلوچستان کے حکمران عوام سے کبھی مخلص نہیں ہوئے الیکشن سے پہلے کے وعدوں پر عمل کرکے بلوچستان کو مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ مہنگائی، بدعنوانی حکمرانوں کے پیدا کردہ مسائل ہیں جماعت اسلامی نے ان مسائل کے خلاف عوامی بیداری مہم چلارہی ہے۔بارش کے متاثرین کی دادرسی کی جائے ۔

 

انہوں نے کہاکہ وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں میں شامل پارٹیوں نے بھی بلوچستان کے مظلوم عوام کا استحصال کیا ہے بلوچستان کے عوام کا ولی وارث کوئی نہیں صوبے کے وسائل استعمال کیے جارہے ہیں وسائل سے مالامال بلوچستان کولوٹنے والوں کا کوئی احتساب نہیں ہورہا جس کی وجہ سے بدعنوانی کورکھوانابھی ممکن نہیں رہا ۔جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بدعنوانی ،بدامنی اور مہنگائی کے خلاف بھر پور عوامی بیداری مہم چلارہی ہے انشاء اللہ ہم احتساب کے اداروں کو بھی جگائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close